6 جون 2014 - 08:11
بشار الاسد: صدارتی انتخابات میں لوگوں کی بھاری شرکت عربی غربی ممالک کے منہ پر زور دار طمانچہ+تصاویر

شام میں بشار الاسد کے ساتھ ایرانی پارلیمانی وفد کی ہوئی ملاقات میں صدر منتخب نے کہا کہ شام میں صدارتی انتخابات میں لوگوں کی بھاری شرکت نے ان عربی غربی ممالک کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے جنہوں نے شام میں خانہ جنگی کی آگ لگائی ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے منتخب صدر بشار الاسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد کے ساتھ ہوئی ملاقات میں انتخابات کو اس ملک کے لیے فصل الخطاب قرار دیتے ہوئے کہا: شام میں صدارتی انتخابات میں لوگوں کی بھاری شرکت نے ان عربی غربی ممالک کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے جنہوں نے شام میں خانہ جنگی کی آگ لگائی ہوئی ہے اب اس کے بعد دھشتگردوں کے حامی طاقتوں کا زوال شروع ہو گیا ہے اور اب وہ پستی کی طرف رواں دواں ہیں۔
بشار الاسد نے کہا: شام میں انتخابات کے بعد مغرب کے مزدور ممالک اور دھشتگردوں کے حامی طاقتیں اپنی توانائی کھو دیں گی۔
انہوں نے کہا: شام میں ان انتخابات میں لوگوں کی شرکت توقع سے بہت زیادہ تھی جو ہمارے لیے حائز اہمیت ہے۔
شام کے منتخب صدر جمہوریہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض ممالک میں ہمارے مقیم باشندوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا کہا: شام میں یہ الیکشن لوگوں نے پورے جوش و ولولے کے ساتھ منعقد کیا اور اس کا نتیجہ فصل الخطاب ہے۔
بشار الاسد نے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی جانوں کو ہتھیلیوں پر رکھ کر پولنگ اسٹیشنوں پر حاضر ہو کر اپنے حق رائے دھی کا استعمال کیا۔
بشار الاسد نے ایران کا بھی اس حوالے سے شکریہ ادا کیا کہ وہ شام میں دھشتگردوں کے ساتھ مقابلہ کرنے میں اس ملک کے مدد کر رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے اس ملاقات میں بشار الاسد کو صدر جمہوریہ کے عہدہ کے لیے بہترین انتخاب گردانتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام عہدہ دار شام میں انتخابات کے انعقاد سے خوش حال ہیں۔
انہوں نے کہا: ایران کے پارلیمانی وفد نے انتخابات کو قریب سے بھانپا ہے اور انہوں نے لوگوں کے شوق و ولولے اور شرکت کرنے والوں کے جذبات کو مشاہدہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲